تربت: لاپتہ طالب علم کامل شریف اور احسان سرور بلوچ کی بازیابی کے لیے لا کالج میں طلبہ کی ریلی، لا کالج تربت میں طلبہ و طالبات نے لاپتہ کامل شریف اور احسان سرور بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف ریلی نکالی اور کالج کے اندر احتجاج کیا۔
انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر نعرہ بازی کی۔ لا کالج کے طالب علموں نے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا اور دونوں لاپتہ طلبہ کی باحفاظت اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بلوچ طلبہ کی جبری اغوا اور پھر سالوں یک گمشدگی غیر قانونی عمل ہے،
اس جبر پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ہر ممکن آواز اٹھاکر آئین سے ماورا اس عمل کے خلاف احتجاج کریں گے۔ یاد رہے کہ کامل شریف اور ان کے قریبی رشتہ دار احسان سرور کو 4 فروری کی صبح لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں اسکول سے تربت شہر گئے تھے۔ کامل شریف معروف سماجی شخصیت اور ساچان اسکول کے ڈائریکٹر شریف زاکر کے کم عمر بیٹے اور احسان سرور ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ شرہف زاکر کو چند مسلح افراد نے گذشتہ ہفتہ ملک آباد میں فائرنگ کرکے زخمی کیا وہ اس وقت کراچی میں زیر علاج ہیں۔
Leave a Reply