کوئٹہ :چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازاروں کے قیام اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا خصوصی لحاظ رکھیں، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخ پر برقرار رکھتے ھوئے فروحت کریں تاکہ عوام سستی اشیاء سے مستفید ھو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا عوام بھی سرکاری نرخ دیکھ کر خریداری کریں ریٹ سے ذائد ہر گز خریداری نہ کریں مہنگی اشیاء اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی اطلاع دیں۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت رمضان المبارک میں 250000 خاندانوں کو مفت راشن فراہم کیا جائیگا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رمضان المبارک کیلئے ہدایات، اشیائخوردونوش کے نرخوں کا تعین،انتظامی آفسران کی زمہ داریوں سمیت عوام کو ھر قسم ممکن ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تمام تاجر پرائس ریویو کمیٹی کے فیصلوں اور مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کے سٹاک، نرخوں اور رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
Leave a Reply