کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی سر فراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت محکمہ تعلیم میں بہتری کے لئے کو شاں ہیں
، صوبائی کابینہ کو ایک سال بھی مکمل نہیں نہیں لیکن بلوچستان کے 1 ہزار بند اسکولوں کو فعال کردیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمامنعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن کا نام کئی سالوں سے سنتی آرہی ہوں الخدمت فاونڈیشن کا نام ہر شخص کے زبان پر ہے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتی ہوں اسلام ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کا سبق دیتا ہے
جلد ہی الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ایک بیٹھک ہوگی الخدمت فاونڈیشن کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتی ہوں ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی محکمہ تعلیم پرخاص توجہ دے رہے ہیں بلوچستان کا تعلیمی نظام بہتر بنا نے کے لئے ہمیں والدین، اساتذہ اور طلباء کے تعاون کی ضرورت ہے
امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے لیکن اب والدین کے پیغام آنا شروع ہو گئے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر آفیسر کرپٹ نہیں ہوتا ہم نے محکمہ تعلیم کے افسران کے مسائل سننے انکے مسائل جلد حل کئے جائیں گے بلو چستان کے جن علاقوں میں اسکولز نہیں وہاں اسکولز بنائیں گے ۔
Leave a Reply