|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2025

کوئٹہ :امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کوانسان سمجھ کر حقو ق دیے جائیں بلوچستان کے عوام کوپاکستانی نہ سمجھنا اور حقوق سے محروم رکھنا بہت بڑی ناکامی وناراضگی کی بنیادی وجوہات میں سے ہے ۔

زندہ انسانوں کو غائب کرنے او رمنظرعام پر لانے کے بجائے ان کی لاشیں پھینکنے سے مسائل، محرومی، نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ہمارے مسائل ،حالات ،کلچر ،علاقوں سے نابلد غیر لوگ ہم پر زبردستی مسلط کیے گیے ہیں ۔حق دو بلوچستان مہم کے تحت کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کرکے محرومی ،مسائل ،بدعنوانی ،مشکلات سے نجات اورحقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریں گے۔حق دو بلوچستان مہم بلوچستان کے ہر علاقے ہرقوم ہر زبان کے لوگوں کا عوامی انقلابی تحریک ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میںتقریب سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم وحقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے روزگار نہ ہونے کے باوجود بارڈرکاروبار بند کرنا معاشی دہشت گردی ہے بلوچستان میں محرومی ،زیادتی ،ظلم اوربدعنوانی کی وجہ سے ہرعلاقے کے لوگ وہرزبان بولنے والوں میں غم وغصہ پایاجاتا ہے نفرت، تعصب اوراحساس محرومی ختم کرناسیکورٹی فورسزاورحکمرانوں کافرض ہے

جماعت اسلامی سب کو متحد کرکے سب کے حقوق کا دفاع کریگی ۔بلوچستان کے عوام میں حکمرانوں سیکورٹی اداروں کے خلاف بہت زیادہ غم وغصہ اورنفرت پایا جاتاہے مقتدر قوتیں سیکورٹی ادارے اورحکمران غم وغصہ اورنفرت میں کمی کے بجائے ایسے عوام دشمن اقدامات کر رہے ہیں

جس سے نفرت بدامنی اورغم وغصہ میں مزید اضافہ ہورہاہے عوام کا غم وغصہ بجاہے سیکورٹی دارے ،حکمران ہوش کاناخن لیں اورنوجوانوں کو روزگار کاروبار اور تعلیم کے مواقع دیں لاپتہ افرادبازیاب ،بارڈرزٹریڈ پر بلاوجہ کی پابندی اورچیک پوسٹوں پر عوام بزرگوں اورخواتین کی تضہیک بے عزتی بند کی جائے گالی اورگولی کے بجائے پیار بھائی چارہ اور محبت کی زبان استعمال کریں بدعنوانی لوٹ مار کرپشن بند کرکے سی پیک ریکوڈک سیندک کے ثمرات بلوچستان کو عوام کو دیے جائیں موٹروے ،اورنج ٹرین ،میٹروبس جیسی سفری سہولیات کیساتھ میگاپراجیکٹس شروع کیے جائیں تاکہ بے روزگاری غربت ناخواندگی کا خاتمہ ختم اور دشمن کی سازشیں ناکام ،عوام خوشحال ہوجائیں عوام حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی امن اورروزگاری کیلئے جماعت اسلامی کے حق دو تحریک میں ساتھ دیں ۔