|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی شناخت، علم و فکر کی وسعت اور دیرپا ترقی کو یقینی بنانے میں مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مادری زبانوں کا عالمی دن 21 فروری اس بات پر زور دیتا ہے کہ ماؤں کی غیرمشروط محبت کی بدولت مادری زبان کی قانونی حیثیت ابدی ہے. قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر اور پاکستان کے 1973 کا آئین مادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی و ترویج کی ضمانت دیتا ہے۔

متنوع زبانوں اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کیلئے مادری زبانوں میں فکری اور ادبی کاموں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ مادری زبانوں کا عالمی دن 2025 منانے کا مقصد انسانوں کے درمیان رواداری اور قومی ترقی میں زبانوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ مادری زبانیں نہ صرف اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ باہمی رابطے کا ایک طاقتور وسیلہ بھی ہیں جو تہذیبی ورثے کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتی ہیں۔

مادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی و ترویج کیلئے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور خاص طور پر پالیسی سازوں کی رہنمائی اور معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ مادری زبانوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہم ایک زیادہ جامع اور متنوع دنیا کی طرف کام کر سکتے ہیں اور ہمارا تنوع ہی ہماری طاقت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *