|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

مچھ: سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع سبی دعاکے بعد اختتام پذیر ۔ دعا پر رقت آمیز مناظر اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت۔ دعوت تبلیغ کیلئے ہزاروں جماعتیں اندرون و بیرون ملک تشکیل۔ لاکھوں افراد کا گھروں کی واپسی۔

بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جگہ جگہ لیویز پولیس کے جوان تعنیات۔کچھی انتظامیہ کا این 65قومی شاہراہ کی مختلف مقامات پر ایمبولینس سروس کا انتظام۔ اہلیان کچھی کا بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایس ایس پی کچھی ایس ایچ او لیویزو پولیس مچھ وڈھاڈر سے اظہار تشکر ۔

تفصیلات کیمطابق عالمی تبلیغی اجتماع سبی کا سہ روزہ مکمل ہوگیا اجتماع میں لاکھوں نے شرکت کی دعوت تبلیغ کے سلسلے میں ہزاروں جماعتیں اندرون و بیرون ملک کیلئے تشکیل دیدی گئی سہ روزہ تبلیغی اجتماع 23فروری 2025 کو علی الصبح مولانا عباداللہ کی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آیا دعا کے بعد لاکھوں شرکا کا گھروں کو واپسی شروع ہوئی ہے جس کی وجہ سے بولان قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں اپنے منزل مقصود کیجانب رواں دواں ہیں بولان شاہراہ پر ٹریفک کی غیرمعمولی رش کیوجہ سے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ ایس ایس پی کچھی رانا دلاورنے خصوصی اقدامات انتظامات کیے تاکہ شرکا کو تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے آفیسران کی ہدایت پر ایس ایچ او مچھ پیر بخش بگٹی اور ایس ایچ او لیویز مچھ میر لیاقت علی رئیسانی ایس ایچ او لیویز ڈھاڈر غلام ربانی سمالانی نے بولان قومی شاہراہ پر پولیس اور لیویز کی تعینات بھاری نفری و شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے گشت کررہے تھے تاکہ ہزاروں گاڑیوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر بخوشی بولان قومی شاہراہ سے پاس کیا جاسکے

یاد رہیکہ ڈپٹی کمشنر کچھی کی ہدایت پر بولان قومی شاہراہ کو صرف یکطرفہ یعنی سبی سے کوئٹہ کے ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے اندرون سندھ کے لیے جانے والے ٹریفک کو کولپور کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئیبند کردیا گیا ہے تاکہ اجتماع کے شرکا کو بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے اہلیان کچھی بولان نے کچھی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کیوجہ سے ہزاروں گاڑیاں اپنے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے جبکہ ماضی میں حکمت عملی نہ ہونے کیوجہ سے ٹریفک کو دو دو دنوں تک بندش کا سامنا کرنا پڑتا تھا ڈپٹی کمشنر کچھی نے اپنی حکمت عملی سے عوام کو اس درد سر سے نجات دلاکر مثال قائم کی جس کی جتنی تعریف کیا جائے کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *