اسلام آباد :وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان سے باہمی تعاون اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
، معاشی تعاون اورسرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اہم ترجیح ہے، آذربائیجان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہورہاہے۔ باکو سے پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، معاشی تعاون اورسرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اہم ترجیح ہے، آذربائیجان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہورہاہے،باکو میں ہونیوالے مشترکہ بزنس فورم سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 85کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہورہی ہیں،دونوں ملکوں کی 150سے زیادہ کمپنیوں کے وفود فورم میں شریک ہیں۔
جام کمال نے کہا کہ آذربائیجان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہورہاہے، دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہیہیں، آئی ٹی ،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ترجیح ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے12پروٹوکولز پر دستخط ہوچکے ہیں۔
Leave a Reply