|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2025

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق ،روزگار ،انصاف ،تعلیم اورترقی کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان مایوسی کی طرف جارہے ہیں

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،عزت احترام ،تحفظ نہ ملنے، لاشوں کے ملنے کی وجہ سے بلوچستان نوگوایریا بن رہاہے نوجوانوں کو متحرک کرکے جمہوری مذاہمت ،عوامی انقلابی احتجاج کرکے حقوق کے حصول کی تحریک کو منظم کریں گے کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکے دھرنے کے حوالے سے نوجوان بیدار وفعال رہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو پریشانی ،بے روزگاری،مایوسی سے نجات مل سکیں ۔معصوم اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کے جذبات سے کھیل کرسیاسی ،ذاتی ،پارٹی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے نوجوانوں کے خیر خواہ نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف مکتب فکر کے سماجی سیاسی کارکنان ،سوشل ورکرز نوجوانوں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے روکھنے ،روزگار،تعلیم وتربیت دینے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے حق دو بلوچستان مہم کی کامیابی نوجوانو ں کی مرہون منت ہے بلوچستان کے بلوچ پشتون نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں اپنی صلاحیتیں مثبت سرگرمیوں تعلیم ترقی اورخوشحالی کیلئے صرف کریں ۔ظلم وجبر ناانصافی کے خاتمے کیلئے نوجوان جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم میں شامل ہوجائے حق دوتحریک انشا اللہ نوجوانوں کی سرپرستی میں کامیاب ہوگی ۔

کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کے دھرنے میں اکثریت نوجوانوں کی ہوگی بلوچستان کو امن ترقی وخوشحالی دیانت دار مخلص پڑھے لکھے محب وطن باشعور نوجوان دیں گے۔ بلوچستان کے نوجوان بیدار ہوں گے تو ہم وسائل عوام کا دفاع کرکے ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی میں تعلیمی اداروں کے طلبا ،نوجوانوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم موجودہیں جس کے تحت طلبا کو بے مقصدیت ،بے راہ روی ،جہالت ،ناخواندگی سے رکھوانے اوردنیات وآخرت کی کامیابی ،مقصدکی زندگی ،تعلیم ترقی ،کھیل کی طرف بلارہے ہیں نوجوان ہمارااثاثہ ہیں ان کی مسائل مشکلات کو اجاگراورحل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو روزگار دیں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کریں

بلوچستان کے نوجوان محنتی ،باشعور،محب دین ووطن ہیں ان کی سرپرستی نگرانی اور ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے بلوچستان کے کھیل کے میدان ویران منشیات کے اڈے اورہسپتال منشیات ودیگر بیماریوں کے مریضوں سے آبادہیں بلوچستان کے نوجوان بے مقصدیت ،بے راہ روی ،لسانیت فرقہ واریت میں صلاحیتیں ضائع نہ کریں بلکہ ترقی وخوشحالی ،معیاری تعلیم،بامقصدکامیابی زندگی کیلئے منصوبہ بندی کریں مشکلات آزمائشوں کا مقابلہ اورمسائل کے حل کیلئے دیانت دار دین دار اچھے لوگوں کا ساتھ دینا ہوگا جماعت اسلامی نوجوانوں کو متحد ویکجاکرکے بلوچستان کے عوام کومشکلات سے نکالنے کیلئے حق دو مہم چلارہی ہے۔