|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

مستونگ: ملازمین گرینڈ الائنس کی جانب سے سراوان پریس کلب مستونگ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر بی پی ایل اے ریحان ندیم سمالانی،حاجی عبدالحلیم ضلعی صدر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایپکا کے ضلعی صدر اقبال مشوانی،سعید احمد سمالانی، میر مجیب لہڑی،شفیق احمد علیزئی، حاجی اعجاز احمد ،آغا طاہر شاہ و دیگر نے کہا کہ حکومتی مشینری کی ملازم پیشہ طبقے کے ساتھ ہمیشہ غیر سنجیدہ رویہ اور حالیہ مجوزہ ملازم دشمن و ملازم کش پنشن اصلاحات کے خلاف پورے ملک میں ملازمین سراپا احتجاج ہے۔

ملازمین مختلف شعبوں میں معاشی عدم برابری و عدم مساوات کا سامنا کر رہے ہیں۔پنشن اصلاحات نے ملازم طبقے کو کوفت اور ذہینی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔مہنگائی کی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے اشرافیہ کو نوازنے کا نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے۔حکومت سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے طبقے کو کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔ملک کا ملازم طبقہ پورے خطے میں سب سئمے کم معاوضے پر خدمات سر انجام دیتا ہے۔

حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں میں بھرپور حصہ ہے۔پنشن ایک بد حال اور عدم تناسب و توازن سے بھرے نظام تقسیم معاش کے سب سے کمزور اور خستہ حال ملازم طبقے کی بڑھاپے کی آس ہوتی ہے اس میں شدید کمی پوری زندگی خدمات سر انجام دینے والے ملازم طبقے کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین گرینڈ الائنس کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ملازمین پوری تندہی کے ساتھ خدمات سرانجام دے سکیں۔ حکومت آئی ایم ایف کی ایماء￿ پر ملازم کشن پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔محکمہ تعلیم کے اساتذہ کا پچاس فیصد کوٹہ پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔ محکمہ صحت ملازمین کے سروسز رول اور اپگریڈیشن وضع کیا جائے۔

لواحقین کوٹہ کی آڑ میں ناجائز بھرتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی تفریق ختم کیا جائے۔سرکاری محکموں کی کی نجکاری اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔کلاس فور کی ملازمین کو گریڈ 6 دیا جائے اور تمام محکموں کے ساتھ غیر منصفانہ انداز بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ کے تمام ملازمین اپنے صوبائی و مرکزی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملازمین کے حقوق کی حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *