تربت: محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کیچ میں بگ کیچ اپ کامیابی سے جاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عزیز دشتی کی مثالی کارکردگی، بگ کیچ اپ مہم میں شاندار قیادت، عوام سے بھرپور حصہ لینے کا مطالبہ۔ کیچ میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری بگ کیچ اپ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے
، اس مہم میں محکمہ صحت کیچ نے گھر گھر پہنچ کر ہر بچے تک رسائی کی کامیاب کوشش کی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مہم 28 فروری کو ختم کیا جائے گا، مہم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عزیز دشتی کی قیادت مثالی ثابت ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عزیز دشتی کی انتھک محنت اور عزم کی بدولت یہ مہم انتہائی مؤثر طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے جس کا مقصد ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر عزیز دشتی خود میدان میں موجود رہ کر ٹیموں کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ گاؤں گاؤں، گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
ان کی متحرک قیادت نے مہم کو مزید مؤثر بنایا ہے جہاں محکمہ صحت کے اہلکار دور دراز علاقوں تک پہنچ کر والدین کو بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس مہم میں ڈاکٹر عزیز دشتی کی ذاتی دلچسپی اور عوام سے قریبی رابطے نے مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ڈاکٹر عزیز دشتی کی قیادت میں بگ کیچ اپ مہم ایک کامیاب ماڈل کے طور پر سامنے آ رہی ہے جس سے نہ صرف بچوں کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے بلکہ دور دراز گاؤں اور دیہاتوں تک اہلکاروں کی رسائی ممکن ہوئی ہے مہم سے علاقے میں صحت عامہ کی بہتری کے لیے ایک نئی مثال قائم ہو رہی ہے۔
Leave a Reply