کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر چیزوں کو بہتر کرنے کی بجائے خراب کررہی ہے میں نے اپنی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان پیکج کے 5 ہزار اساتذہ کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں تمام کارروائی کرکے مستقل بنیادوں پر تعینات کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس بی کے کے بلوچستان اسمبلی ک سامنے امیدواروں کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم آپ اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں آپ جو بھی کال دیں گے نیشنل پارٹی کو جب بھی پکاریں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے آپ کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے اسمبلی اجلاس سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور ہم آپ کی پر امن جدوجہد میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔
Leave a Reply