|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے اپنیبیان میں کہا ہے کہ بلوچستان مکمل طورپر چوروں ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہے

حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں لوگ نہ گھروں میں محفوظ ہیں نہ سڑکوں پہ اور نہ ہی ان کا جان ومال محفوظ ہے، انہوں نے حب چوکی میں رند مارکیٹ میں ڈاکووں کے دن دھاڑے فائرنگ سے رند برادری کے تین افراد کی شہادت کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور ریاست نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے

حکمران سمیت تمام ادارے لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں تمام فورسز قیام امن پر توجہ دینے کے بجائے بھتہ خوری پہ لگے ہیں حکومت روایتی بیان بازی و لفاظی کے علاوہ نظر ہی نہیں آتا سرکاری مشینری جام ہوکر رہ گئی ہے لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں ، جس چور اور ڈاکو پہ ہاتھ ڈالو اس کا تعلق کسی ادارے سے ضرور جاکر ملتا ہے پولیس گھر کا لونڈی بنا ہوا ہے تمام اداروں کے اہلکار سڑکوں پر بھکاریوں اور ڈاکووں کی طرح کھڑے لوٹ مار میں لگے ہیں۔

اسلم بلوچ نے واضع کیا ہے کہ اگر سانحہ رند مارکیٹ کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تو لوگ سڑکوں پہ نکل آہینگے کیونکہ اس کے سوا بلوچستان میں اب کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *