|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیلی ونگز کے عہدیداروں کے وفد نے پارٹی کے سینئر رہنما سید اقبال شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی بھی موجود تھے وفد نے وزیر اعلیٰ کو پارٹی کارکنان کے امور اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقا اور آئین کی بالادستی کی علامت ہے صوبائی حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے بلوچستان کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے

جس کے تحت عام اسکولوں سے ٹاپ کرنے والے طلباء کو وظائف دیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء￿ کو آکسفورڈ سمیت دنیا کی 200 ممتاز یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دی جا رہی ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ نے صوبے میں صحت کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور آئندہ دو سے تین ماہ میں سرکاری اسپتالوں کو مزید مثالی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک وسیع پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے

 

جس کے تحت نوجوانوں کو جدید ہنر سکھایا جائے گا اور بعد ازاں انہیں بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور معاشی طور پر خود مختار بن سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس کو فروغ دیکر اچھی طرز حکمرانی کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے اور کسی کو بھی بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

 

انہوں نے کہا کہ یہاں کسی کی بندوق کا نہیں صرف عوام کا نظریہ چلے گا اور حکومت ہر قیمت پر صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے اضلاع میں پارٹی کی فعالیت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ پارٹی کارکن اور نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبے کو ایک ترقی یافتہ بلوچستان بنائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *