|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ سے سیکورٹی اہلکار سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا نزدیکی دکانوں ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے الگیلانی اور جان محمد روڈ کراس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار ایف سی صوبیدار محمد عمران ،محمد اشفاق، محمد ہاشم، وقاص، محب اللہ، صلاح الدین، شیر علی، عالم دین، عامر، محمد رفیق، محمد ذکریا، شیر محمد، غلام مصطفی، عمر ، محمد بنارس زخمی ہوگئے دھماکے سے موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے اور گاڑی کو نقصان پہنچا دھماکے سے نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکورٹی فورسز ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا دھماکے میں ڈھائی کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *