|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کراچی: پریس کلب نے کوئٹہ پریس کلب پر پولیس دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور عام لوگوں کی آواز کو دبانے کے ہر ہتھکنڈے کی مزاحمت کی جائے گی۔

بلوچستان حکومت اس واقعہ کو فوری نوٹس لے اوراس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے کہا کہ کچھ افراد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بک کروانے آئے تھے ،پولیس نے انہیں دھاوا بول کر گرفتار کرلیا۔

اس دوران صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی۔کراچی پریس کلب اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوںں نے کہا کہ ایسے اقدام آزادی صحافت پر حملہ اور آئین کے آرٹیکل 19 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ عمل صحافیوں کی آزادی اور ان کے حقوق پر حملہ ہے جو ناقابل قبول ہے انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم صحافیوں کو خاموش کرانے کی سازش ہے۔فاضل جمیلی اور سہیل افضل خان نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت اس واقعہ کو فوری نوٹس لے اوراس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *