|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

خضدار: لوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر عبدالرئوف مینگل ڈاکٹر قدوس بلوچ آغا سلطان ابراہیم چیئر مین لعل جان بلوچ ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ تحصیل صدر سفرخان مینگل کے قیادت میں وڈھ میں بوگس ایف آئی آر کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی۔

جوکہ پریس کلب خضدار پہنچا جہان پر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت بارہ سو سے زائد لوگوں جن میں تاجر چھوٹے بچے شامل ہیں

پر درج مقدمات اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگرپر قائم مقدمات جب تک واپس نہیں لیا جاتا بی این پی کے ورکر احتجاج کے ہرزرائع استعمال کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بوگس مقدمات کو واپس لینے کی حامی بھرنے کے باوجود بوگس مقدمات کو واپس نہ لیکر حکومت ہر مسئلے کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے۔ سرداراخترجان مینگل سردارزادہ گورگین مینگل سینکڑوں کارکنوں اورتاجروں کے ساتھ گزشتہ چاردنوں سے وڈھ تھانے میں پیش ہوئے ہیں

نہ انہیں گرفتار کیا جاتا ہے نہ بوگس ایف آئی آر واپس لیا جاتا اس سے معلوم ہوتاہے کہ ضلعی انتظامیہ خضداراورصوبائی حکومت جان بوجھکرمسائل کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ان بوگس مقدمات کے خلاف پارٹی کی جانب سے مشاورت کے بعد سخت قدم اٹھایا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ مقررین نے گزشتہ روز تحصیل زہری میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما میرغلام سرورموسیانی کے بہیمانہ قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر جھلاوان میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

غلام سرور جیسے لوگوں کو شہید کرکے جھلاوان کی حالات ایک بار پھر خراب کرنے اور یہاں پر پرامن حالات کو خراب کرکے اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کیلئے جو حربے استعمال کئے جارہے ہیں

بی این پی ان کی مزمت کرتی ہے یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل گزشتہ چار دنوں سے تاحال وڈھ پولیس تھانہ میں بوگس ایف ا?ئی ا?ر کے اندراج کے خلاف دیگرلوگوں کے ساتھ از خود گرفتاری دے کر بیٹھے ہیں۔اب تک سرکار کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *