|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمداورسردی کی شدت میں اضافے کے بعدسوئی گیس پریشر میں کمی اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں حادثات رونما ہورہے ہیں وہیں گھریلو خواتین کو سحری اورافطاری کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سردی اور ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر میں ایک طرف گیس پریشر نہ ہونے کے برابرہے تودوسری طرف سوئی سدرن گیس نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے

باربارگیس آنے اورجانے سے حادثات رونما ہورہے ہیں گزشتہ روز بھی پشتون آباد میں گیس دھماکے سے لڑکی سمیت2افراد جاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گیس نے سے گھریلو خواتین کوسحری اورافطاری کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور سردی کے باعث بوڑھے اور بچے بیمار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی فوری طور پرکوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی بہتری اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر بلوچستان امن جرگہ عوام کیساتھ ملکر سخت آحتجاج پر مجبور ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *