کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد ایف سی کی چوکی پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا
جوچوکی کے قریب واقع قبرستان میں گر کرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Leave a Reply