کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان حق دوتحریک کے قائدایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سمندری حیات،مچھیروں کے روزگارکے تحفظ،ٹرالرمافیازکی لوٹ مارکاخاتمے کیلئے محکمہ فشریزوآفیسران کوفوری ایکشن ومخلصابہ کردار ادا کرناچاہیے۔
مہنگائی میں سستی خوردنی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان المبارک میں حق دوتحریک کاسستااسٹالزقابل تقلیدوقابل تعریف ہیں مخیرحضرات ضرورت مندوں کی مددکریں۔
سرکاری ملازمین ڈیوٹی کی پابندی کرتے ہوئے عوام کی دیانتداری سے خدمت کوشعاربنائے تاکہ اللہ کی رضاکیساتھ عوامی مسائل میں بھی کمی آسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فشریزآفس گوادر،سوشل ویلفیئرآفس اورحق دوتحریک کے سستے سٹال کے دورے کے دوران آفیسرز،عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اپنے ووٹرزسمیت ہرفردکیلئے میرے گھراورہمارے دفاتر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں اوراسی طرح میں خدمت کیساتھ احتساب کیلئے بھی ہروقت تیارہو۔
بدقسمتی سے حکومت آزادہے نہ اسمبلی۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ عوام کومسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلادیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فشریزآفس میں نئے تعینات ڈی جی ممتازکھیتران کے ساتھ ٹرالرز کی روک تھام,نمبرنگ اور بھتہ خوری کے خلاف ٹھوس اقدامات پر زور دیااس موقع پر حق دو تحریک بلوچستان کے آرگنائزر حفیظ کیازئی اور پی اے ٹو ایم پی اے وسیم صمد اور فشریز افسر احمد ندیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Leave a Reply