|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2025

قلات : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ قلات میں بند، خواتین مظاہرین نے اغوا نما گرفتاریوں کے خلاف احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مغل چوک کے مقام پر دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے سڑک بند بلاک کردیا

ٹریفک کی روانی معطل، سینکڑوں گاڑیاں ہزاروں مسافر پھنس گئے جبکہ قلات بازار میں بھی شٹر ڈان ہڑتال کی گئی خواتین مظاہرین کا کہنا ہے

کہ گزشتہ رات قلات میں متعدد افراد کو کو گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے جس کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سمیت شہر کے تمام مین شاہراں اور شاہی بازار سمیت تمام دکانوں کو بھی بند کردیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا