گوادر : مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولہ کے علاقے میں مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور ایل پی جی لیجانے والے گاڑیوں کو آگ لگا دی،
کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو بھی نزرآتش کردیا گیاآمدی اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑ اور پسنی کے درمیان ماکولہ کے علاقے میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایرانی گیس لے جانے والے بزر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔س
وشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو بھی نزر آتش کردیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
مسلح افراد کوسٹل ہائی وے پولیس کے اسلحہ بھی لے گئے
Leave a Reply