چاغی : سابق چیرمین سینٹ آف پاکستان ایم پی اے چاغی محمد صادق خان سنجرانی نے حالیہ اسکول داخلہ مہم کے حوالے سے کہا کہ ہمارہ منشور اور وژن ہے کا ضلع چاغی کا ہر بچہ اسکول میں اپنا بنیادی تعلیم کا مقصد پورا کریں
اس سلسلے میں تمام والدین پر لازم ہیں کہ وہ عدت الامکان کوشش کریں کے اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں والدین کے ساتھ ساتھ ہر علاقے کے ذی شعور سیاسی رہنما ،سماجی شخصیات، طلبا، اور معاشرے کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے اشخاص اپنے اردگرد موجود ہراس شخصیت کی مدد کریں
جو اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرواسکتے انکی مدد کو اپنا شعار بنائیں اس مقصد کے تحت ضلع چاغی کے ہر بچے کو اسکول میں داخل کروائیں اس کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنے اردگرد بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کے حوالے سے آگائی مہم شروع کریں اس حوالے سے ہم نے صوبائی حکومت کے تعاون سے اپنے ضلع میں اسکولوں کی تعمیرومرمت کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں
جن علاقوں میں اسکول نہیں یا غیر فعال ہیں انکو فعال بنایا جارہا ہیں اور میں والدین سے اپیل کرتا ہوکہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کی کوشش کریں تاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کا شمع روشن ہوں اور ہم ایک تعلیم یافتہ چاغی اور خوشحال بلوچستان اپنے بچوں کو مستقبل میں دے سکیں ۔
Leave a Reply