واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کے درمیان شدید بحث کے بعد منسوخ ہونے والے مشترکہ لنچ ٹرمپ نے زیلنسکی کے حصے کا کھانا بھی خود کھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہ دوپہر کا کھانا خود کھا لیا جو یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
وائٹ ہائوس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین سکاوینو نے اس خصوصی مینو کا ذکر کیا، جس میں زیلنسکی اور ان کے وفد کو مدعو کیا گیا تھا۔ کھانے میں گرل شدہ چکن جس پر روزمیری چھڑکی گئی تھی،
تازہ سبزیوں کا سلاد جس میں ٹماٹر، گوبھی اور اسپریگس شامل تھے پیش کیا جانا تھا، جبکہ میٹھے میں کریم برولی، مختلف اقسام کے تازہ بیر اور لیمن بسکٹ شامل تھے۔
Leave a Reply