|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موثر گورننس کو یقینی بنانے کیلئے یونیورسٹیوں کو مالی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کو ترجیح دیں، مالی بیضابطگیوں کو ختم کیلئے اندرونی اور بیرونی آڈٹ کے طریقہ کار کو ضرور نافذ کریں۔

ہر وائس چانسلر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس، سنڈیکیٹ کے اجلاس اور امتحانات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں اور غیرضروری اخراجات سے اجتناب کریں اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں یونیورسٹی آف گوادر کے دوسرے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. سینٹ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح محمد بلوچ، گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، پرو-وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد سمیت تمام سینٹ ارکان موجود تھے. دوسرے سینٹ اجلاس کے شرکاء￿ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اجلاس میں شرکا کی جانب سے نئی تجاویز پیش کرنا لائق تحسین ہے

جس سے یونیورسٹی کیلئے اسٹریٹجک پلان بنانے میں رہنمائی ملے گی. انہوں نے کہا کہ اگرچہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں، وائس چانسلر انتظامی امور، تعلیمی پروگراموں اور تحقیقی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ذمہ دار ہوتا ہے تاہم چانسلر تشکیل شدہ پالیسیوں اور فیصلوں کی نگرانی کرنے، گورننگ باڈی کو اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنے اور اہم تقریبات میں یونیورسٹی کی سربراہی کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تحقیقی توجہ کے لحاظ سے گوادر یونیورسٹی بلیو اکانومی اور میرین سائنسز کے شعبوں میں ترقی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اچھی پوزیشن میں ہے. ریسرچ کی سرگرمیوں میں بہتری لانے کیلئے بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے باہمی تعاون اور بالخصوص ریسرچ فیلڈ میں علمی اشتراک کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے علم و تجربہ سے استفادہ کریں اور ایک جیسے موضوعات بار بار نہ دہرائیں. آخر میں گورنر بلوچستان نے سینت ممبران میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *