کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے امن و امان اور انتظامی امور میں ناکامی پر3اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیا۔
حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن(ر) جمیل احمد بلوچ کو ڈپٹی کمشنر قلات جبکہ انکے پیش رو لیفٹیننٹ (ر) بلیل شہیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، حبیب نصیر کو ڈپٹی کمشنر سوراب جبکہ انکے پیش رو کیپٹن( ر) ذوالفقار علی کاکڑ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورکرنے ،ز وہیب اللہ کو ڈپٹی کمشنرمستونگ تعینات کردیا گیا جبکہ انکے پیش رو کیپٹن (ر) میرباز خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Leave a Reply