کوئٹہ : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین ایم این اے پھلین بلوچ نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں پہلے سیکرٹری برائے تجارت و کامرس، محسن شہبازی، اور سیکرٹری برائے سیاسی امور، محسن شہبازی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایم این اے پھلین بلوچ نے مکران ڈویژن، بلوچستان میں جاری بجلی کے شدید بحران پر گفتگو کی۔
اس موقع پر ایرانی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کو اپنے معاہدے کے مطابق 200 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ کیسکو(کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی)اس کی باضابطہ درخواست دے۔ایم این اے پھلین بلوچ نے مکران ڈویژن میں بجلی کے بحران کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ یہ عوامی زندگی اور معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ایران سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
Leave a Reply