اسلام آباد : تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس سمیت تمام اپوزیشن قائدین نے بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ء ساجد ترین سمیت بڑی تعداد میں رہنمائوں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ (آج) ہفتہ کو سینیٹ میں سخت احتجاج کریں گے ،پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائے۔
حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے ۔حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا۔جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔