|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2025

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بدامنی،مہنگائی اوربے روزگاری حکمرانوں کے تحفے ہیں بلوچستان کے طاقت کے استعمال،حقوق نہ دینے،

لاپتہ افرادکی عدم بازیابی کی وجہ سے حالات خراب ہیں عوام کے تحفظ کیلئے رکھے گیے 85ارب روپے سیکورٹی اداروں کے تحفظ پر خرچ ہورہے ہیں جبری گمشد گی کی وجہ سے آئے دن مین شاہراہیں بند حکمران صرف دفعہ 144لگاکر خاموش ہیں

عوام، شاہراہ، جان ومال کو تحفظ دینا سیکورٹی اداروں اورحکمرانوں کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے یہاں سب کچھ حکمرانوں وسیکورٹی کے تحفظ کیلئے ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان بیر وزگار،میرٹ،انصاف ناپید،انٹرویواورپاس اوٹ ہونے کے باوجود روزگارنہیں مل رہا

سفارش ورشوت کلچر نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے عوام نوجوان تاجرسمیت کسی کا کوئی پوچھنے والادادرسی کرنے والاکوئی نہیں۔رمضان المبار ک میں مصنوعی خودساختہ مہنگائی قابل مذمت ہے زخیرہ اندوزی وقیمتوں میں اضافہ اور اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو اپنی آخرت وقبر بھی یادرکھنی چاہیے مال حرام کمانے،رشوت لینے،دو نمبر کاروبار کرنے اور ملاوٹ ومصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی مال،رزق میں برکت ختم اور سکون واطمینان ناپید ہوجاتی ہے

عوام کو انصاف کی فراہمی،ظلم وزیادتیوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام،امن وترقی،روزگارکی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے حکمران مقتدر قوتیں عوام وسائل کو لوٹنے،تباہ کرنے والوں کے خلاف اخلاص ونیک نیتی کیساتھ عملی کام کریں وعدے اوردعوے خالی خولی بیانات حکمرانوں کا کام نہیں۔سیکورٹی ادارے بھی عوام کو تفظ دینے کے بجائے بیانات اوراپنی تحفظ میں مصروف ہیں۔حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی محفوظ نہیں شہرمحفوظ ہیں نہ شاہراہ اوردیہات وکاروبار محفوظ ہیں بلوچستان میں لاقانونیت،لوگوں کو بے روزگار کرنے،کرپشن وکمیشن مافیازکا دوردورہ ہے۔

بلوچستان کے عوام بدامنی، بدعنوانی، ناخواندگی، بے روزگاری اورغربت کی آگ میں جل رہے ہیں۔

حکومت، انتظامیہ،ادارے اپنی غلط فیصلوں واقدامات سے اس پریشانی اورمشکل میں مزید اضافہ نہ کریں بلکہ لاپتہ افراد کو بازیاب،حق داروں کو حق دیتے ہوئے غربت،ناخواندگی،بے روزگاری،بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف عملی اقدامات اوردیرپا فیصلے کریں تاکہ ان کے اچھے اثرات پوری قوم پر پڑے جماعت اسلامی عدل وانصاف اورنوجوانوں کیساتھ ہے