|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2025

کوئٹہ:  ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

چائنیز کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے چائنیز اور دیگر فارنرز کو سیکورٹی فراہم کرکرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چائنیز کی سیکورٹی پر معمور بلوچستان کانسٹیبلری کے انچارج کو احکامات جاری کیئے کہ وہ چائنیز کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلایا جائے۔

اہلکاروں کو ڈسپلن کی پابندی کرنے اور غفلت، لا پرواہی سے گریزاں کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں منعقدہ اجلاس کی صدارات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز، زونل کمانڈر -1-11-11-IV اور A.D اسد اللہ BC ہیڈ آفس کوئٹہ اور دوسرے آٹ زون کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چائنیز کی سیکورٹی کو مضبوط طریقے سے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز اور دیگر فارنرز کی سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے۔

چائنیز کی سیکورٹی پر معمور BC کے انچارج کو احکامات جاری کیئے کہ وہ چائنیز کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے۔

مزید برآں صوبے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام ذمہ داران کو اپنے ہیڈ کوارٹرز کی سیکورٹی، مال گورنمنٹی اور دیگر سرکاری املاک کو محفوظ بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔ اور اپنے زیر کمان اہلکاروں کو ڈسپلن کی پابندی کرنے اور غفلت، لا پرواہی سے گریزاں کرنے کی تاکید کی گئی بلوچستان کانسٹیبلری میں SOP جاری کئے جاچکے ہیں۔

اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ زونل کمانڈ رز کو ہدایات دی گئیں کہ اپنے زیر کمان ریز رو نفری کو فارغ اوقات میں اینٹی رائٹ اور اسپیشل آپریشنل تربیت دینے کا شیڈول بنائیں۔

ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کیں کہ جوانوں کی حاضری کو یقینی بنائیں اگر کسی زون سے حاضری کی شکایت آئی تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ زونل کمانڈرز ذاتی طور پر مختلف اوقات میں جا کرنا کہ جات، گاردات کو چیک کریں اور انہیں بریف کریں۔