قلات: قلات سے جبری طور پر گرفتار 47 افراد کے لئے N25 قومی شاہراہ طویل احتجاجی دھرنے و بندش کے بعد مذاکرات کامیاب،
چار دن کے بعد دھرنا ختم، روڈ ٹریفک کے لئے بحال، 45 افراد رہا جبکہ 3 افراد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق قلات میں ضلعی انتظامیہ اور لاپتا افراد کے لواحقین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،
جس کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ (N-25) کو 100 گھنٹے یعنی چار دن کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے رات گئے بحال کر دیا گیا
یہ پیش رفت ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اہم مذاکرات کے بعد سامنے آئی، جہاں ضلعی حکام نے لواحقین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔
مذاکرات کے نتیجے میں نہ صرف احتجاج کا پر امن اختتام ہوا بلکہ شاہراہ کی بحالی سے سفری مشکلات بھی ختم ہو گئیں لاپتہ افراد کی لواحقین کی جانب سے (بلوچ یکجہتی کمیٹی)و تمام تاجر برادری، ٹرانسپورٹ برادری، اہلیان قلات مرد و خواتین جنوں نے دھرنے میں شرکت کی بھرپور تعاون کیا اور جنوں نے گھروں میں قرآن خونی کی ،
اور جنوں نے مسافروں کو سحری افطاری کیلئے کھانا پہنچایا ان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
اور آپ سب کی تعاون کی وجہ سے دھرنا کامیاب ہوگیا 44 بندے بحفاظت گھر پہنچ گئے اور 3 بندے ctd کے تھانہ پہنچ گئیجن کی تصدیق ہوگئی رات ایک بجے کو مذاکرات کامیاب ہوگئے اور روڈ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا۔
Leave a Reply