|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 14اور 15مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد 14اور 15مارچ کو کوئٹہ، زیارت ،چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، چاغی ، نوشکی، بارکھان، ہرنائی، ژوب، شیرانی، خضدار ،قلعہ عبداللہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *