|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

پسنی: ایک ماہ قبل پسنی میں قتل ہونے والے نوجوان طلباء کے قاتلوں کو پسنی پولیس نے گرفتار کرلیا ،چھینی گئی موٹرسائیکل ،موبائل اور آلہ قتل پستول برامد ،تینوں دوستوں نے مل کر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا ،

اس سلسلے میں ایس ایس پی گوادر ضیاء￿ مندوخیل نے پولیس تھانہ پسنی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل پسنی کے وارڈ نمبر 7 کے رہائشی نوجوان طلاء￿ سفر کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا تھا اور اسکی نعش کو ویرانے میں پھینک دیاتھا

انہوں نے کہاکہ پولیس نے تفتیش کے لیئے 20سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا

لیکن جو اصل ملزم تھے وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آئے تھے لیکن پولیس ملزمان نے گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیئے اور ٹیکنیکل ٹرف استعمال کرکے مقتول کی چھنی گئی موبائل کو ٹرس کرایا اور ایک مہینے بعد بالاآخر اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے مقتول طلاء￿ سفر کا موٹر سائیکل ،موبائل فون اور قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برامد کرلیا۔

ایس ایس پی پولیس ضیا مندوخیل نے مذید بتایا کہ ملزمان نے پولیس کی تحویل میں قتل کا اعتراف بھی کیا

اور اس سے قبل بھی ملزمان چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور انہیں پوچھ گچھ کے لیئے پولیس تھانہ بلایا گیا تھا انہوں نے کہاکہ تینوں ملزمان آپس میں دوست ہیں اور واردات تینوں نے مل کر کیا ہے

پولیس نے ملزمان سے مقتول سے چھینی گئی موٹر سائیکل ،موبائل فون بھی برامد کرلیے قتل میں ملوث توحید حسن عرف حسن ولد مسلم ، شعیب عرف آغا ولد عارف اور محمد بخش ولد ناصر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایس پی پولیس ضیاء￿ مندوخیل نے بتایا کہ پسنی میں جرائم اور منشیات کے خلاف بھرپور کارء￿ وائی کی جارہی ہے

اور ضلع بھر میں جرائم میں ملوث لوگوں کی سرکوبی کے لیئے ایکشن لے رہے ہیں۔ایس ایس پی گوادر نے پسنی پولیس کے اہلکاروں میں تعارفی اسناد بھی تقسیم کیے اور انکی کارگردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *