|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے ایف سی میں خواتین کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ایک طرف بی ایل اے کے استحصال کا شکار ہو کر زبردستی خودکش حملوں پر مجبور کی جا رہی ہیں

جبکہ دوسری طرف ایف سی انہیں ترقی اور بہتر روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی یہ مائیں، بیٹیاں اور بہنیں صوبے کی شان ہیں اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی

وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان سے مزید خواتین بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شمولیت اختیار کر کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *