|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ :کوئٹہ کے وکلا رہنماؤں بیرسٹر راجہ جواد ود یگر نے کہا ہے کہ وکلا اور سیاسی رہنماؤں کےخلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگانا لمحہ فکریہ ہے۔

سردار اختر جان مینگل سمیت 18سو افراد پر مقدمات فوری طور پر واپس لئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے اور حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے اس کو ختم ہو نا چاہے صوبے میں باشعور طبقے کی آواز بند کی جارہی ہے سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں

ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمات لمحہ فکریہ ہے سردار اختر جان مینگل سمیت 18سو افراد کو مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے وکلا برادری اور سیاسی رہنماؤں پر درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں قانون دانوں کوہتھکڑیاں لگا کو عدالت میں پیش کرنا نیک شگون نہیں بلکہ حکومت کی بوکھلاہٹ اور پر امن احتجاج سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے

ملک کے آئین و قانون میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے حکومت جوابدہ ہے نہ کہ اقتدار کے نشے میں سب صحیح کا رٹ لگاکر حقائق پر پردہ نہیں ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

بلوچستان کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیکر مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے نہ کہ پر امن طریقے سے احتجاج کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لیکر پابند سلاسل کرنا کسی صورت درست اقدام نہیں ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *