فرید آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کی جیل بھرو تحریک اور احتجاجی دھرناچوتھا روز میں داخل ہو گیا ہے تحصیل فریدآباد میں کارکنان خود گرفتاریوں دینے کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد جیل بھرو تحریک کا چوتھا روز میں داخل ہو گیا ہے
صحبت پور کے تحصیل فریدآباد میں تھانہ شہید ملک محمد علی کے سامنے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ اس تحریک کی قیادت مرکزی کسان سیکریٹری میر نذیر احمد کھوسہ کر رہے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان مسلسل گرفتاری دینے کے لیے موجود ہیں۔
یہ احتجاجی تحریک سردار اختر مینگل اور ان کے فرزند سردار زادہ گورگین سمیت دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر کے ختم نہیں کرتے ہمارا پر امن احتجاج اور جیل بھرو تحریک جاری رہے گا ۔ احتجاجی مظاہروں کے بعد، بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان نے اس تحریک کو مزید مستحکم کیا چوتھے روز بھی بڑی تعداد میں پارٹی ممبران نے تھانہ شہید ملک محمد علی میں اپنی گرفتاری پیش کی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے عہدیداران میں میر نذیر احمد کھوسہ، سابقہ آرگنائزر ممبر صفدر علی کھوسہ، سابقہ آرگنائزر ممبر شکور احمر سمالانی، سابقہ تحصیل جنرل سیکریٹری میر محمد کھوسہ، سابقہ تحصیل نائب صدر غلام قادر کھوسہ اور دیگر کارکنان و ممبران کی قیادت میں جیل بھرو تحریک احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
اس تحریک کا مقصد نہ صرف بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر کو چیلنج کرنا ہے، بلکہ عوامی حقوق اور سیاسی آزادی کے لیے بھی ایک آواز بلند کرنا ہے۔
Leave a Reply