بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کردی گئی۔
زرائح کے مطابق حملے میں متاثرہ ٹرین کے مسافروں کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ کر دی گئی۔
ریلیف ٹرین میں طبی عملے کے ساتھ ادویات اور خوراک بھی روانہ کی گئی ہے، ریلیف ٹرین کا جائے حادثہ تک پہنچنا سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلئیرنس آپریشن تاحال جاری ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب، جعفر ایکسپریس واقعہ سے متعلق پشاور ریلوے اسٹیشن میں ایمرجنسی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
ایمرجنسی کاؤنٹر کے مطابق جعفر ایکسپریس میں کوئٹہ سے 4 افراد پشاور ڈویژن کے سوار تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں افراد سرکاری ملازمین ہیں۔
ایمرجنسی کاؤنٹر نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں ایک مسافر پشاور، 2 نوشہرہ اورایک مسافر نے اٹک میں اُترنا تھا۔
جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں سے گزرکر 34 گھنٹوں میں پشاور پہنچتی ہے، کوئٹہ سے روانہ ہونے پر جعفر ایکسپریس میں زیادہ تر پنجاب کے مختلف علاقوں کے لوگ سوار ہوتے ہیں۔
Leave a Reply