|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ ’جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔‘
 انہوں نے بتایا کہ ’تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ’دہشت گرد مسافروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے اور وہ افغانستان میں رابطے میں تھے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ ’دہشت گردوں نے آپریشن سے قبل ہی یرغمال بنائے گئے 21 معصوم افراد کو قتل کردیا تھا۔‘
 سکیورٹی فورسز نے ٹرین تک رسائی حاصل کرنے کے بعد یرغمال بنائے گئے مزید 135 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
حکومت بلوچستان کے ایک سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز بتایا کہ فوج کی ایس ایس جی، لائٹ کمانڈوز، سنائپر، ایف سی کی اسپیشل آپریشن اور کاؤنٹر ٹیررازم ٹیموں کی مشترکہ کارروائی میں کامیابی ملی ہے اور حملہ آوروں کو مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار ٹرین تک پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر ٹرین اور اس کے قریبی علاقے میں یرغمال بنائے گئے 135 مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا اور انہیں ریلیف ٹرین کے ذریعے مچھ ریلوے سٹیشن کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 86 مسافروں کو منگل کی رات اور 77 مسافروں کو بدھ کی صبح ریسکیو کیا گیا تھا، اس طرح مجموعی طور پر 300 کے قریب مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *