کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کا مائیک بند کردیا، فرح عظیم شاہ کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج ۔
بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ اظہار خیال کر رہی تھیں کہ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں تقریر مختصرکرنے کا کہا تاہم فرح عظیم شاہ نے تقریر جاری رکھی
اس دوران فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آج وہ نہ واک آئوٹ کریں گی نہ خاموش رہیں گی جس پر اسپیکر نے انکا مائیک بند کروا دیا
اور انہیں اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت کی بعدازاں فرح عظیم شاہ نے اسپیکر ڈائس کے سامنے ایوان میں بیٹھ کر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔
Leave a Reply