|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

بلوچستان کے ضلع سبّی میں منگل کی سہ پہر نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اس کے بعد سے اب تک کیا ہوا، اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔
پاکستان کے عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد اب تک 104 مسافروں کو شدت پسندوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران 16 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ان کی جانب سے بھی متعدد سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حملے کے 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی عسکری ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس میں اضافی نفری بھی حصہ لے رہی ہے۔

جعفر ایکسپریس کے 80 مسافر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچ گئے ہیں جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین نو بوگیوں پر مشتمل تھی اور اس میں 400 سے زیادہ مسافر سوار ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بہت سارے مسافروں کو شدت پسند ٹرین سے لے کر پہاڑی علاقے میں لے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *