کوئٹہ : جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے بعد شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے درجنوں تابوت اسپیشل ٹرین میں مچھ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن سے بدھ کو حکومت کی جانب سے درجنوں خالی تابوت ٹرین کے ذریعے مچھ روانہ کئے گئے ہیں
گزشتہ روز جعفر ایکسپریس پر شدت پسندوں کے حملے اور لوگوں کو یرغمال بنانے کے بعد شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاکتوں کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے درجنوں خالی تابوت ٹرین کے ذریعے مچھ روانہ کردیئے گئے ہیں
تاہم آپریشن کے دوران ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Leave a Reply