کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا احتجاجاً واک آئوٹ ۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کوڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ کی زیرصدارت شروع ہوا
اجلاس میں واقعہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن ارکان میرزابد علی ریکی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے وزراء نہیں آتے ہم سوال کس سے کریں ہمارے سوالات کا جواب بروقت نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی ہم چلاتے ہیں کورم بھی پورا کرتے ہیں لیکن حکومتی اراکین اسمبلی میں نہیں آتے وزراء اور حکومتی اراکین کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا بعد ازاں حکومتی اراکین کی جانب سے مناکر لانے پر اپوزیشن ارکان دوبارہ ایوان میں آگئے۔
Leave a Reply