|

وقتِ اشاعت :   14 hours پہلے

خالق آبادمنگچر : کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے محمد فہیم نیچاری اور خادم حسین نیچاری کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین اور خواتین کا احتجاجی دھرنا مسلسل جاری ہے، جسے 30 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

احتجاج کے باعث شاہراہ مکمل طور پر بند ہے، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ سخت سردی اور رمضان المبارک کے باوجود اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سڑک پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور جب تک لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹر علی گل عمرانی اور اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لاسی نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن یہ مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد دھرنا بدستور جاری ہے۔

دوسری جانب رمضان المبارک میں سفر کرنے والے مسافر اور ڈرائیور شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کچھ گاڑیوں میں موجود پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس خراب ہونے لگی ہیں، جس سے مالی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *