|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں استعفی دینے کو تیارہوں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ آپ ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اگر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی ذمہ داری میری ہے اور استعفے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے، تو میں استعفی دینے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اور اگر اس سے معاملات بہتر ہوتے ہیں تو وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس معاملے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر تفصیل سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اور اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *