|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

خضدار : خضدار کے علاقے کوشک میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عصرکے وقت کوشک میں ایک گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گر کر زور دار دھماکے پھٹ گیا

جس کے نتیجے میں بچوں اور ایک شخص ایس ایچ او سٹی قادر شیخ کے والد سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *