|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان نے بزنس انکیوبیشن سینٹر(BIC-UoB) کے قیام کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ، وائس چانسلر کے سیکریٹریٹ میں منعقد کی۔

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، اور حاجی ایوب خان میرانی، صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے کی۔

اس میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی وائس چانسلر، جامعہ بلوچستان جناب حاجی ایوب خان میرانی صدر، کوئٹہ چیمبر آف کامرس جناب سعید سرپراہ سی ای او BMRL جناب ثناء اللہ بابء ریجنل بزنس ہیڈ، بینک الفلاح بلوچستان جناب محمد شاہ ڈائریکٹر، نیشنل انکیوبیشن سینٹر (BUITEMS) کوئٹہ ڈاکٹر وحید نور ڈائریکٹر، GIL ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈائریکٹر، IMS پروفیسر ڈاکٹر سید مزمل بخاری ڈائریکٹر، ORIC نے شرکت کی۔

کمیٹی نے بلوچستان میں کاروباری و منصوبہ سازوں کی معاونت کے لیے مضبوط بنیادوں کی تشکیل پر زور دیا۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں اقتصادی ترقی، جدت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔میٹنگ کے دوران کمیٹی کے اراکین نے. BIC اسٹریٹیجک پلان کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد اس سینٹر کو علاقے میں کاروباری ترقی کے لیے ایک کلیدی کردار میں تبدیل کرنا ہے۔

کمیٹی نے ڈائریکٹر اور دیگر اہم ٹیم ارکان کے انتخاب کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل پر زور دیا۔

کمیٹی نے اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے سینٹر آف ایکسیلنس منراولوجی اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا تاکہ ان کے طریقوں کا جائزہ لے کر انہیں بزنس انکیوبیشن سینٹر کے آپریشنز میں شامل کیا جا سکے۔اس کمیٹی کی کامیاب تشکیل اور میٹنگ کا انعقاد جامعہ بلوچستان کے بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ویژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

یہ سینٹر بلوچستان کے اسٹارٹ اپ کاروباری افراد کی معاونت کرنے اور علاقائی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ جامعہ بلوچستان اپنے طلباء، اساتذہ اور مقامی کاروباری برادری کو ایک کامیاب تجارتی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *