جیوانی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر جیوانی کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کے نتیجے میں ایک اسپیڈ بوٹ سے 1864کلوگوام چرس اور7.2کلوگرام نشہ آور بران شوگر برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ روزکوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلا ع پر ایک کا رروائی کے دوران سپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام کی چرس اور7.2کلوگرام نشہ آور بران شوگر برآمدکر لی ہے بر آمد کی گئی
منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7ملین ڈالر اور 83.72ملین روپے کے لگ بھگ ہے
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
Leave a Reply