|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

تربت:  نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی کے سنئیر و فکری ساتھی کامریڈ غفار قمبرانی کے گھر چھاپے و چار دیواری اور ان کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ غفار قمبرانی پرامن سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہے وہ شعوری طور پر پختہ اور سنجیدہ ہے۔

نیشنل پارٹی کے سماجی تبدیلی اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے فلسفے پر گامزن ہوکر جمہوری جدوجہد کررہے۔کامریڈ غفار قمبرانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ و ان سمیت اہل خانہ کو ہراساں کرنا اور ان کا علیدگی پسندوں سے تعلق جوڑنا تشویشناک ہے۔

جو حکمرانوں کی سیاسی جمہوری عمل کو سبوتاڑ کرنے اور سیاسی کارکنوں کو دیوار سے لگانے کی منفی پالیسی ہے۔

جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں و اختلاف رائے کو دبانے کی آمرانہ اقدامات نے بلوچستان کے حالات کو گھمبیر بنا دیا ہے۔جبری گمشدگیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع کیا۔

جس سے آج پورا بلوچستان اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے قومی شاہراہوں پر سراپا احتجاج ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکمران و ادارے انسانی حقوق کی پامالی، آئین و قانون کی خلاف ورزی کریں اور ان ماورائے قانون اقدامات پر اگر باشعور رہنما کارکن یا جماعت بات کریں تو ان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ کامریڈ غفار قمبرانی و ان کی صاحبزادی پرامن انداز سے سیاست کررہے ہیں اور ان کی سیاست کے محور جمہوری ہے۔

کامریڈ غفار قمبرانی کو اس قبل فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے اور کو ہراساں و تنگ کرنے کی تسلسل سے کوشش کی جارہی ہے۔جو ناقابل قبول ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی نے روز اول سے موقف رکھا ہے کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کا حل سیاسی انداز سے نکالا جاتا ہے۔اس لیے حکمران بلوچستان کو طاقت کے آنکھ سے دیکھنے کی منفی حکمت عملی کو ترک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *