کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) نے دو دن آن لائن کلاسسز کے بعد 20 مارچ 2025 سے فزیکل کلاسز کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا ہے
یہ فیصلہ طلباء کی ایماء پر کیا گیا کیونکہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ اسپیڈ کا مسئلہ موجود ہے ۔
تمام طلباء اور فیکلٹی ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی کلینڈر اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کلاسز میں شرکت کریں تا کہ ان کی تعلیم میں کوئی حرج نہیں ھو۔
علاوہ اذیںتمام فیکلٹی ڈینز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کیمپس میں کلاسز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں نیز کل سے طلباء و طالبات کے لئے بس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا داخلہ ٹیسٹ 23 مارچ کو ہوگا۔
بیوٹمز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ بروزاتوار23 مارچ 2025 کو ہوگا۔
امیدوار این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔