|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بی اے پی کی رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا ۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں ہر صوبے میں کرپشن ہوتی ہے ، بلوچستان کے وسائل کو لوٹاجارہاہے ،

اگر ہم چورہیں توچوروں کو بے نقاب کیاجائے پاکستان میں کھربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے اراکین اسمبلی کو مساوی فنڈز نہیں ملے کیا ہم یہاں پکوڑے فروخت کرنے آتے ہیں میں پی اینڈ ڈی کا دفتر بند کردوں گا، اپنے حق کے لئے لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں کرپشن ہورہی ہے ۔

بعدازاں انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ رکن نے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگی جس پر میں تحریک استحقاق لائونگا ۔

نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ارکان اسمبلی پر الزام تراشی درست نہیں ہے ایوان کے دیگر ارکان بھی تحریک استحقاق پر دستخط کریں ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *