کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوچز اور بسوں کی روانگی اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ آغا سمیع اللہ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ بہرام بلوچ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبد المجید جونجو، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن منظور احمد،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ کلیم اللہ ڈویژن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ محمد انور کاکڑ کے علاؤہ ایف سی کے اعلیٰ حکام دیگر متعلقہ افسران اور مقامی ٹرانسپورٹرز بھی موجود تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحفظ ،سہولت اور مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ سٹی سے بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی کو یقینی بنایا جائے گا اور رات کے اوقات میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے علاؤہ تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر نصب اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ این 50اور این 70پر شام سے قبل کوچز کو سفرکرنے کی اجازت ہے جس کے بعد انہیں روک دیا جائے گا۔
یہ اقدامات عوام کے تحفظ اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھائے جا رہے ہیں لہذا ٹرانسپورٹر حضرات ان حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تعاون کریں تاکہ مسافروں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے درمیان تعاون اور اشتراک پر روز دیتے ہوئے کہا گیا کی عوام کو محفوظ اور بہترین سفری سہولت فرام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
Leave a Reply